Thursday, May 9, 2024

بلاول بھٹو کا پھر وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

بلاول بھٹو کا پھر وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
January 16, 2021

کراچی (92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے پھر وفاقی حکومت پر تنقیدی نشتر چلا دیے اور وزیر اعظم سے پھر مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے وفاق پرسندھ کے اسپتالوں پر قبضے کی کوشش کا الزام  عائد کرتے ہوئے کہا کہ  وفاق نے ابھی تک سندھ حکومت کے ساتھ واجبات کا ایشو بھی حل نہیں کیا۔
انہوں نے کہاکہ  حکومت نے غریب عوام کو لاوارث چھوڑدیا ہے، اسٹیل ملز کے 10 ہزار ملازمین کو بےروزگار کردیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نےموجودہ معاشی صورت حال کو وفاق کے خلاف چارشیٹ قراردیدیا۔