Friday, March 29, 2024

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے کورونا حکمت عملی پر نظر ثانی کا مطالبہ

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے کورونا حکمت عملی پر نظر ثانی کا مطالبہ
March 22, 2020
کراچی ( 92 نیوز) بلاول بھٹونے وفاقی  حکومت سے  کورونا وائرس  پرحکمت عملی  پر نظر ثانی کا مطالبہ  کرتے ہوئے کہاکہ  وزیراعظم کے لاک ڈاؤن نہ کرنے کی وجہ سمجھ میں نہیں آتی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  معیشت کو نقصان سے بچانے کیلئے شہریوں کو بیماری کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے ،بروقت لاک ڈاؤن نہ کرنے کی اٹلی جیسی غلطی نہیں کر سکتے  ،سندھ حکومت نےمشکل وقت میں کڑا فیصلہ کیا  ۔ انہوں نے کہا کہ  کورونا کے متاثرین کی تعداد زیادہ ہوئی تو صحت کا نظام برداشت نہیں کرسکے گا ،   تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں ، یہ درست نہیں کہ کوروناوائرس گرم موسم میں ختم ہوجائےگا ، وفاقی حکومت پالیسی فیصلوں پر نظرثانی کرے۔