Friday, April 26, 2024

بلاول بھٹو کا وزیر اعظم کو 31 جنوری تک مستعفی ہونیکا الٹی میٹم

بلاول بھٹو  کا وزیر اعظم کو 31 جنوری تک مستعفی ہونیکا الٹی میٹم
December 27, 2020

گڑھی خدا بخش (92 نیوز) محترمہ بےنظیر بھٹو کی تیرہویں برسی پر پیپلزپارٹی نے طاقت کا مظاہرہ کر دیا ، بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کو 31 جنوری تک مستعفی ہونیکا الٹی میٹم دیدیا۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ اگر استعفی ٰ نہ دیا گیا تو لانگ مارچ اور دما دم مست قلندر ہو گا، شہید بے نظیر نے ظلم کے مقابلےمیں صبر، یزیدیت کے مقابلے میں حسینیت اور شہادت کا سبق دیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  شہید ذوالفقاربھٹو سولی پر چڑھ گئے مگر اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹے۔