Wednesday, May 15, 2024

بلاول بھٹو کا وزیر اعظم سے قومی اسمبلی کے دوسرے اجلاس میں بھی شرکت نہ کرنے کا شکوہ

بلاول بھٹو کا وزیر اعظم سے قومی اسمبلی کے دوسرے اجلاس میں بھی شرکت نہ کرنے کا شکوہ
May 13, 2020

اسلام آباد  ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے حوالے سے قومی اسمبلی  کا دوسرا اجلاس ہوا ،  وزیراعظم کی عدم شرکت پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  نے شکوہ کردیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے  اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سوالوں کے جواب  اور خود احتسابی دور کی ، بات عمران خان پارلیمان کو موجودہ بحران پر حکومتی ردعمل سے آگاہ تک نہیں کررہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ   ہم زیادہ کچھ نہیں بس اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا کہہ رہے ہیں۔