Sunday, September 8, 2024

بلاول بھٹو کا مستقبل قریب میں ن لیگ کا ساتھ نہ دینے کا واضح اعلان

بلاول بھٹو کا مستقبل قریب میں ن لیگ کا ساتھ نہ دینے کا واضح اعلان
August 14, 2017

کراچی (92نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بڑا اعلان کردیا۔ نون لیگ کا ساتھ نہ دینے کا ارادہ  کرتے ہوئے  نوازشریف کا مستقبل بھی بتادیا۔

تفصیلات کےمطابق جوان سال جیالے قائد بلاول بھٹو نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری  دی اورپھولوں کی چادرچڑھائی

اور قائداعظم کے زریں اصولوں پر چلنے کا عزم کیا اورساتھ پنجاب کے لیڈروں کو بھی خبردار کیا بولے سیاسی انارکی ملک کے مفاد میں نہیں ، آئین میں ترمیم اور ن لیگ سے متعلق .سوال ہوا تو جیالوں کے قائد نے واضح کیا کہ نون  لیگ کا ساتھ دینگے نہ آئینی ترامیم سے نوازشریف کوفائدہ ہوگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی  ملکی سیاسی منظرنامے  میں مفاہمت اور میثاق سے گریز کی پالیسی پر گامزن ہے۔