Monday, May 6, 2024

بلاول بھٹو کا مریم نواز سے ٹیلیفونک رابطہ ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو کا مریم نواز سے ٹیلیفونک رابطہ ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
December 16, 2020

کراچی (92 نیوز) بلاول بھٹو نے مریم نواز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس دوران پی ڈی ایم رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات کے متعلق حکمت عملی پر بھی غور کیا اور کہا سینیٹ الیکشن میں کسی کو ایسے غیر آئینی ہتھکنڈے دہرانے نہیں دیں گے کہ وہ 2018 کے انتخابات بن جائیں۔

بلاول بھٹو نے مریم نواز کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی۔