Thursday, March 28, 2024

بلاول بھٹو کا لانگ مارچ اور دھرنا دینے کا عندیہ

بلاول بھٹو کا لانگ مارچ اور دھرنا دینے کا عندیہ
November 8, 2019
مظفر گڑھ (92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے لانگ مارچ اور دھرنا دینے کا عندیہ دیدیا ، مظفر گڑھ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا اب عوام کا حکم چلے گا کارکنوں نے کہا تو پیپلزپارٹی لانگ مارچ اور دھرنے کی سیاست کرے گی۔ آصف زرداری کو اسپتال میں رکھ کر بھی ذاتی معالج کو رسائی نہیں دی جارہی عوام پر ظلم کرنے والے سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی حکمرانوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں وفادار مظفرگڑھ کی عوام کے پاس آیا ہوں، الیکشن کے دوران بھی میں مظفرگڑھ آیا تھا اور آپ کو خبردار کیا تھا۔ ملک میں کٹھ پتلی کو مسلط کرنے کی شازش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں ہمارے راستے روک کر بدترین دھاندلی کی گئی، پولنگ کے روز دھاندلی کرکے پولنگ ایجنٹ کو رزلٹ نہیں دیا گیاجس طرح ہم نے آدھا مظفرگڑھ جیت لیا اس طرح ہم عوام کی طاقت سے پورا پاکستان چھین لیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرکے اسمبلی میں کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکری دو گے تو تعریف کرینگے۔ اگر عوام کے مفاد کے خلاف کام کیا تو ہم مخالفت کرینگے۔ انہوں نے احتساب کے نام پر انتقام شروع کردیا گیا ہے۔ زرداری کو بیمار ہونے کے باوجود 5 ماہ علاج سے محروم رکھا گیا۔ ایف آئی آر سندھ میں اور قید پنڈی کی جیل میں رکھا گیا ہے۔ فریال تالپور کو گرفتار کرکے دباﺅ ڈالا جارہا ہے۔ ہم ان کا ظلم برداشت کررہے ہیں، زرداری نے پہلے بھی جیل کاٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلیکٹر کی حکومت ہے جس نے معیشت تباہ کردی ہے۔ ملک اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے دو چار ہے، عمران خان نے ایک سال میں معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ، یہ کیسا احتساب ہے جو صرف اپوزیشن کا ہو رہا ہے ، عوام کے حقوق کے لئے لڑتا رہوں گا۔