Monday, May 20, 2024

بلاول بھٹو کا علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ

بلاول بھٹو کا علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ
May 29, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) چئيرمين پيپلزپارٹی بلاول بھٹو نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا اور کہا علی وزیر کی گرفتاری میں آئین و قانون کو فالو نہیں کیا گیا۔ چئيرمين پيپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اسلام آباد ميں نيوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا نيب پيشی کے موقع پر خواتین سمیت پرامن کارکنوں پر تشدد کياگيا  ،تشدد کرنا اعجاز شاہ کا پرانا طريقہ کار ہے۔ پيپلزپارٹی ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہيں ۔ عمران خان سازشوں پر اتر آئے ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا نيب کالا قانون ہے ، اسے سياسی انتقام کے لئے استعمال کيا جا رہاہے، معیشت اور نیب ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ اج وہ اس کيس ميں پيش ہوئے جب بچے تھے ۔ انھوں نے کہا وہ نيب کے سوال نامہ کا جواب جلد دینگے۔ چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا موجودہ حکومت کا رويہ مشرف جيسا ہے۔ يہ تمام اداروں کو کنڑول کرنا چاہتے ہيں۔ وہ سليکٹڈڈ حکومت کو نہيں مانتے ۔ پيپلزپارٹی عيد کے بعد سڑکوں پر نکليں گی۔ پہلے بھی جمہوريت کا دفاع کيا اب بھی کريں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا پيپلزپارٹی واحد جماعت ہے جيسے کمزور کيا گيا ۔انھوں نے کہا کہ وہ حکومت کو نہيں گرا رہے يہ حکومت خود ہی گر جائے گی۔