Friday, April 19, 2024

بلاول بھٹو کا سینٹرل پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

بلاول بھٹو کا سینٹرل پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ
January 26, 2020
 لاہور (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل پنجاب میں اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو فروری کے آخری ہفتہ سے ساہیوال ڈویژن سے اپنے دورہ کا آٖغاز کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کا لاہور میں ویمن کنونشن، یوتھ کنونشن اور طلباء کنونشن سے خطاب شامل ہے۔ دوسری جانب لاہور میں ہی میڈیا کنونشن اور ورکرز کنونشن سے خطاب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹوساہیوال ڈویژن کے اضلاع اوکاڑہ، پاکپتن اور ساہیوال کی ڈسٹرکٹ بارز سے خطاب کے علاوہ ان ہی اضلاع میں ایک رات بھی قیام کریں گے جبکہ پنجاب بھر میں اپنے ورکز کو متحرک کرنے کے لیے گوجرانوالہ، گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے اضلاع میں ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کیا جائے گا ۔ دوسری جانب جہلم میں کسان کنونشن سے خطاب بھی شیڈیول میں شامل ہے۔