Friday, March 29, 2024

بلاول بھٹو کا سندھ میں کم از کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے مقرر کرنے کا اعلان

بلاول بھٹو کا سندھ میں کم از کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے مقرر کرنے کا اعلان
June 12, 2021

مردان (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سندھ میں کم از کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے مقرر کرنے کا اعلان کردیا، آئندہ مرکزی حکومت بنانے کا بھی دعویٰ کردیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہاتھیاں تخت بائی مردان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا، حکومت نے بجٹ پاس کرانا ہے تو تنخواہ اور پنشن میں بھی اتنا اضافہ کرنا ہوگا جتنا مہنگائی میں کیا۔

انہوں نے کہا، حکومت کیخلاف رکاوٹیں کھڑی کرنے کیلئے سب جماعتیں ایک پیج پر ہیں، بجٹ میں اپوزیشن لیڈر کے ساتھ مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، ہمارا کشمیر میں ایلکٹورل ووٹس پر اعتراض ہے، دھاندلی کو کوششیں روکی جائیں، اس کو بہت برداشت کیا۔ کہا کہ، آزاد کشمیر میں حکومت بنا کر رہیں گے۔

بلاول بھٹو بولے کہ، ہم نیب اور مقدموں سے نہیں ڈرتے، پی پی کی حکومت آرہی ہے ہم نہ احتساب کریں گے بلکہ عوام کیلئے بھی کام کریں گے۔