Thursday, May 9, 2024

بلاول بھٹو کا خواتین پر حملوں کا نوٹس ، ملزم کو نشانِ عبرت بنانے کی ہدایت

بلاول بھٹو کا خواتین پر حملوں کا نوٹس ، ملزم کو نشانِ عبرت بنانے کی ہدایت
October 5, 2017

کراچی (92 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خواتین پر چاقو حملوں کا نوٹس لے لیا ۔ کہتے ہیں ملزم کو نشان عبرت بنایا جائے ۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہر ماں بہن بینظیر بھٹو ہے ۔ خواتین کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے ۔ حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ ملزم گرفتار ہونا چاہئے ورنہ انگلیاں اٹھیں گی ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی معصوم خواتین پر حملے برداشت نہیں کرے گی ۔ سندھ حکومت خواتین کا تحفظ یقینی بنائے ۔