Friday, April 19, 2024

بلاول بھٹو کا ایچ آئی وی سے نمٹنے کیلئے تمام صوبوں کو سندھ کی پیروی کرنے کا مشورہ

بلاول بھٹو کا ایچ آئی وی سے نمٹنے کیلئے تمام صوبوں کو سندھ کی پیروی کرنے کا مشورہ
June 14, 2019
 کراچی (92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ایچ آئی وی سے نمٹنے کیلئے تمام صوبوں کو سندھ کی پیروی کرنے کا مشورہ دے دیا۔ سندھ میں ایچ آئی وی ایڈز کے متاثرین کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے سائیں سرکار کو شاباش اور ساتھ ہی ٹوئٹ میں تمام صوبوں کو سندھ کی پیروی کرنے کا مشورہ دے ڈالا اور میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1139399987551281156   چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام صوبوں کو ایچ آئی وی سے نمٹنے کیلئے سندھ کی پیروی کرنی چاہیے۔ میڈیا نے ایچ آئی وی سے متعلق اس وقت صرف سندھ کے ایک شہر پر فوکس کیا ہوا ہے جبکہ تربت میں 300،  پنجاب کے پانچ اضلاع میں 2800 ایچ آئی وی متاثرین ہیں۔ بلاول بھٹو نے ایچ آئی وی کو قومی مسئلہ قرار دے دیا اور کہا یہ بحران کسی ایک صوبے کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہے۔