Sunday, May 19, 2024

بلاول بھٹو کا اسلام آباد سے چلنے والا قافلہ جہلم پہنچ گیا،راستے میں جگہ جگہ والہانہ استقبال

بلاول بھٹو کا اسلام آباد سے چلنے والا قافلہ جہلم پہنچ گیا،راستے میں جگہ جگہ والہانہ استقبال
July 17, 2018
جہلم ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری کا اسلام آباد سے چلنےو الا قافلہ جہلم پہنچ گیا ،راستے میں جگہ جگہ جیالوں نے اپنے نوجوان قائد کا استقبال کیا ۔ قافلے کے گوجر خان پہنچنے پر جیالوں نےا پنے نوجوان قائد  کا شاندار استقبال کیا، بلاول نے بھی کارکنوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور خطاب بھی کیا۔ اپنے خطاب میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ الیکشن ملتوی کرنے کی ہر کوشش کے سامنے دیوار بن جائیں گے ،  خوف کا ماحول پیدا کر کے انتخابی مہم روکنے کی سازش ہیے ۔ بلاول بھٹو کا مزید کنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد کیا جاتا تو آج حالات مختلف ہوتے ، پیپلز پارٹی کا منشور انقلابی ہے ،اقتدار میں آ کر عمل درآمد یقینی بنائیں گے ، ملک قوم کی حالت بدل جائے گی۔