Friday, March 29, 2024

بلاول بھٹو کا آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ

بلاول بھٹو کا آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ
June 19, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک  بار پھر شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی  کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ جو چل رہا ہے یہ جمہوریت اور قومی اسمبلی کی توہین ہے ، ہمیں ہمارا حق دیا جائے ۔ اس سے قبل اپنے ٹویٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے  سیاسی اختلافات کے باوجود جمہوری و آئینی حقوق کی بات کرنے پر ایم کیو ایم  پاکستان کی تعریف کی ، کہا کہ  سابق صدر آصف علی زرداری کو اس لیے گرفتار کیا گیا تاکہ بجٹ کو دھاندلی سے منظور کرایا جاسکے۔ اپنے  ٹویٹ میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  میں سیاسی اختلاف کے باوجود ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈرز کے مطالبہ کو سراہتا ہوں۔ بلاول نے کہا آصف علی زرداری کے ملک سے باہر جانے کا خدشہ تھا نہ ان پر فرد جرم عائد کی گئی ،  انہوں نے پورے ایک سال تفتیش  میں مکمل تعاون کیا۔ اہلیان نواب شاہ بجٹ سیشن میں نمائندگی سے محروم کردیئے گئے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار4 ارکان اسمبلی گرفتار ہیں جنہیں ایوان میں پیش نہیں کیا گیا۔ خطا کار ثابت ہونے تک کسی کا بھی مجرم نہ ہونا کوئی رعایت نہیں بلکہ ملزم کا حق ہے۔ دوسری جانب وزیربحری امورعلی زیدی نے ٹویٹ میں کہا کہ پروڈکشن آرڈرز سیاسی قیدیوں کے لیے ہوتا ہے، کرپشن اور منی لانڈرنگ کرنے والے مجرموں کیلئے پروڈکشن آرڈرز کے اجراء کا کوئی جواز نہیں۔