Monday, May 6, 2024

بلاول بھٹو کا آصف زرداری سے اہم ملاقات کا فیصلہ

بلاول بھٹو کا آصف زرداری سے اہم ملاقات کا فیصلہ
November 12, 2019
 لاہور (92 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آصف زرداری سے اہم ملاقات کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب کا دورہ مختصر کر کے آج ہی اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ عدالت نے ملاقات کی اجازت دے دی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی صوبائی دارالحکومت لاہور میں مصروف ترین وقت گزارنے کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ گزشتہ روز بھی پیپلزپارٹی چیئرمین کی زیر صدارت پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں ملکی تازہ ترین صورت حال، یوم تاسیس کی تیاری اور دورہ وسطی پنجاب پر لائحہ عمل مرتب کرنے کے حوالےسے مشاورت کی گئی ۔ دوران اجلاس بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں بہت جلد عوامی رابطہ مہم کے لئے پنجاب میں آرہا ہوں۔ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث پورے ملک بالخصوص پنجاب میں محنت کش طبقہ سراپا احتجاج ہے۔ بلاول بھٹو پارٹی کے درینہ کارکن جہانگیر بدر کی تیسری برسی کے موقع پر انکی رہائش گاہ بھی پہنچے اور جہانگیر بدر کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا میں بھی شرکت کی۔