Friday, April 26, 2024

بلاول بھٹو کا 29 اکتوبر کو ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان

بلاول بھٹو کا 29 اکتوبر کو ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان
October 25, 2021 ویب ڈیسک

لاڑکانہ (92 نیوز) بلاول بھٹو نے 29 اکتوبر کو ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔

چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی اپنے سیاسی گڑھ لاڑکانہ آمد ہوئی۔ محلہ غریب آباد میں کارکنان و عہدیداران کی جانب سے علاقے کے مسائل اور ان کے حل کی تجاویز کو سنا اور حل کے حوالے سے فوری عمل درآمد کی ہدایات کیں۔

بلاول بھٹو نے  پارٹی عہدیداران و کارکنان کے اجلاس کی سربراہی کی اپنے خطاب  میں 29 اکتوبر کو ملک بھر کے اضلاع میں مقامی پریس کلبس کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔ بلاول  بھٹو  زرداری نے کہا  آئین نے عوام کو جو آزادیاں دی ہیں، عمران خان نے ان کو چھین لیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری  ایڈووکیٹ آصف سومرو کی رہائش گاہ جا کر  ان کی والدہ  کے انتقال پر تعزیت جبکہ  عبدالرزاق سومرو سے بھی  ان کی اہلیہ کے انتقال  پر تعزیت کی۔

بلاول  بھٹو زرداری  کی آمد سے پہلے انتظامیہ اور دیگر محکموں کی دوڑیں لگ گئیں۔ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سکی پل روڈ  اور  فٹ پاتھس  کی مرمت  کی  گئی۔