Friday, April 26, 2024

بلاول بھٹو پمز اسپتال آمد پر جیالے کی اپنے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش پر غصے میں آگئے

بلاول بھٹو پمز اسپتال آمد پر جیالے کی اپنے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش پر غصے میں آگئے
December 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پمز اسپتال آمد پر جیالے کی اپنے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش پر غصے میں آگئے۔ بلاول بھٹو اپنے کارکن کو مکا مارتے مارتے رہ گئے۔ سکیورٹی اہلکار نے تھپڑ رسید کرکے جیالے کو پیچھے دھکیل دیا۔ دوسری طرف سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری طبی بنیادوں پر رہائی کے بعد پمز سے زرداری ہاﺅس منتقل ہو گئے۔ زارداری کو رہائی ملنے پر پمز کے باہر جیالوں نے گل پاشی کی اور نعرے لگائے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری شکاری ہیں، باہر آکر کھلاڑی کا شکار کریں گے۔ شیری رحمان کا کہنا ہے آصف زرداری کو کراچی کے اسپتال میں منتقل کیا جائے گا، سب جانتے ہیں یہ احتساب نہیں انتقام ہے۔