Friday, April 26, 2024

بلاول بھٹو نے کورونا سے صحت یابی کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا

بلاول بھٹو نے کورونا سے صحت یابی کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا
December 7, 2020

کراچی (92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے کورونا سے صحت یابی کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کی۔

بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو میرٹ پر خالی اسامیوں پر بھرتیاں شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

چیئرمیں پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے بیروزگار نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے۔ نجی شعبے میں ملازمت کے مواقع بھی بڑھائے جائیں۔

وزیراعلیٰ مُراد علی شاہ نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا، کہا کہ وفاق سے سندھ کو مالیاتی شیئر کم مل رہے ہیں۔

ادھر بلاول بھٹو زرداری  سے پی پی پی خواتین ونگ کی صدر ایم پی اے فریال تالپور پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا۔

بلاول بھٹو بولے کہ پارٹی کی کارکن میری طاقت اور جمہوریت کے پاسبان ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کے حقوق کے لئے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزمان نے بھی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اہم ملاقات کی، بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزیر ریونیو سے ملکی اور ضلع مٹیاری کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مخدوم محبوب الزمان نے پارٹی چیئرمین کو محکمہ ریونیو پر خصوصی بریفنگ دی۔