Monday, May 13, 2024

بلاول بھٹو نے کراچی پیکیج کو اچھی شروعات قرار دیدیا

بلاول بھٹو نے کراچی پیکیج کو اچھی شروعات قرار دیدیا
September 5, 2020
کراچی  ( 92 نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پیکیج کو اچھی شروعات قرار دے دیا، چیئرمین پیپلزپارٹی نے کاہ کہ وفاق نے کراچی میں تین سو ارب روپے کا پیکیج دیا جبکہ سندھ حکومت نے 800 ارب روپے رکھے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  کراچی کیلئے وفاق کے تین سو ارب روپے کے منصوبے ہیں ، ماضی میں سیلاب کے دوران وطن کارڈ سے مدد کر چکے ہیں ، اب بھی وطن کارڈ اور پاکستان کارڈ سے عوام کی مدد کی جائے گی ۔