Thursday, April 18, 2024

بلاول بھٹو نے کاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں میں  تضاد پر جواب جمع کرادیا

بلاول بھٹو نے کاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں میں  تضاد پر جواب جمع کرادیا
March 2, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  کی جانب سے  کاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں میں تضاد  سے متعلق الیکشن کمیشن میں جواب جمع کر ادیا۔ بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سر براہی میں  تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، الیکشن کمیشن پولیٹیکل فنانس ونگ حکام الیکشن کمیشن میں پیش ہوا ،  اور بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں میں تضاد برائے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا ۔ ممبر الطاف ابراہیم  کی جانب سے کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں میں تضاد ہے اس تضاد کو ختم کریں، اگر معاملہ حل ہوتا ہے تو آئندہ سماعت پر آنے کی ضرورت نہیں، خود کو مطمئن کرنے کیلئے اس کیس کو سماعت کیلئے مقرر کیا۔