Friday, April 26, 2024

بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی حکومت کو ملکی تاریخ کا بدترین دور قرار دیدیا

بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی حکومت کو ملکی تاریخ کا بدترین دور قرار دیدیا
May 21, 2021

کراچی (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو ملکی تاریخ کا بدترین دور قراردے دیا۔

جمعہ کو ایک پیغام میں اُنہوں نے کہا کہ عمران خان تنہا حکمران ہیں جو مہنگائی کے خاتمے کے بجائے قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان یو ٹرنز، وعدوں اور الزامات کے سوا کچھ نہیں کرسکتے۔ اُنہوں نے مزید کہا، آڈیٹر جنرل رپورٹ کو چھپا کر کرپٹ حکمرانوں کی غلطیوں کو چھپایا نہیں جاسکتا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ منتخب حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا ، ہم کسی کو بربریت کی بنیاد پر ہم پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ تمام اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا قومی فریضہ ہے۔

انہوں نے چمن دھماکے کی بھی مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔