Saturday, April 27, 2024

بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کی پیشکش کردی

بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کو حکیم سعید گراؤنڈ  میں جلسے کی پیشکش کردی
May 8, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) لڑائی مارکٹائی کےبعدصلح صفائی ہو گئی ، بلاول بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کی پیش کش کردی ۔ بلاول نے  اپنی پارٹی کے رہنماؤں کو کوئی اور مناسب جگہ دیکھنے کی ہدایت دیدی۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 12  مئی کو کراچی کے حکیم سعید گراؤنڈ پر جلسہ کر لیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ کراچی ہمارا شہر ہے ، کہیں بھی پاور شو کر سکتے ہیں ، کوئی اور مناسب جگہ دیکھی جائے ۔