Thursday, April 25, 2024

بلاول بھٹو نے پرویز مشرف کو بھگوڑا اور غدار قرار دیدیا

بلاول بھٹو نے پرویز مشرف کو بھگوڑا اور غدار قرار دیدیا
November 25, 2019
کراچی (92 نیوز) بلاول بھٹو نے پرویز مشرف کو بھگوڑا اور غدار قرار دے دیا، چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ چیف جسٹس کے مطابق اس کے کیس کا فیصلہ جلد آنے والا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا سننے میں آرہا ہے عمران نیازی کی حکومت غدار بھگوڑے کو بچانے کی کوشش کررہی ہے، عدالتی تاریخ کا اہم موقع ہے ، تمام پاکستانی عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کہتے ہیں اداروں نے عوامی خواہشات کا احترام نہ کیا تو قوم کو تحریک انصاف کے عذاب سے نہیں بچا سکیں گے، کل اے پی سی میں اہم فیصلے ہوں گے۔