Wednesday, May 1, 2024

تاریخ بتاتی ہے شریفوں کیخلاف فیصلے نہیں آتے: بلاول بھٹو

تاریخ بتاتی ہے شریفوں کیخلاف فیصلے نہیں آتے: بلاول بھٹو
February 27, 2017

کراچی (92نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ تاریخ بتاتی ہے کہ شریفوں کے خلاف فیصلے نہیں ہوتے لیکن انہیں پارلیمانی سیاست میں آمد کے لئے اس کیس کے فیصلے کا انتظار ہے۔ پیپلزپارٹی انتخابات کی تیاری کررہی ہے۔ عرفان اللہ مروت کی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ ٹھٹھہ میں جھرک پل کے افتتاح کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی بتایا کہ انہیں پاناما کیس میں شریف فیملی کے لئے کیسے فیصلے کی توقع ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے جس کے دروازے ہر ایک کے لیے کھلے ہیں، عرفان اللہ مروت کی صرف ایک ملاقات ہوئی ہے، پارٹی میں شمولیت نہیں ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیے بغیر دہشت گردی کے خلاف کامیابی مشکل ہوگی۔