Friday, April 26, 2024

بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو نالائق و نااہل قرار دیدیا

بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو نالائق و نااہل قرار دیدیا
March 8, 2020
لاہور ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  وفاقی حکومت کو نالائق و نااہل قرار دے دیا ، کہا کہ مزدوراورکمزور طبقے کیلئے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں ۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ نالائق حکومت مزدور اور کمزور کیلئے مشکلات پیدا کر رہی ہے،  اس حکومت نے آئی ایم ایف کی ہر شرط کو مانا ہے جو پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی آئی ایم ایف سے معاہدے کئے ہیں،لیکن پاکستانی غریب عوام کو سامنے رکھ کر معاہدے کیے ہیں۔ بلاول بھٹو نے نوازشریف کےدور حکومت پر بھی تنقید کی کہا کہ  مسلم لیگ اور پی ٹی آئی ترقی کو امیروں کی ترقی سمجھتی ہیں ، نواز شریف حکومت نے بھی غریب پر خرچ نہیں کیا۔ دوسری جانب  لاہور میں تقریب کے دوران بلاول سے ملنے کی کوشش کرنے والے کارکن کو سکیورٹی اہلکاروں نے دھکے مارے،کارکن گاڑی کےسامنے لیٹ گیا۔