Friday, May 3, 2024

بلاول بھٹو نے وزیراعظم نوازشریف سے کبھی استعفا نہیں مانگا : رحمان ملک

بلاول بھٹو نے وزیراعظم نوازشریف سے کبھی استعفا نہیں مانگا : رحمان ملک
May 17, 2016

لندن (92نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم نوازشریف سے کبھی استعفا نہیں مانگا۔ عمران خان کے پارلیمنٹ میں خطاب نہ کرنے پر حیرانی ہوئی۔ پاناما سکینڈل آئین، قانون اور ملکی مفاد کے تحت حل ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ سے خطاب کیوں نہ کیا۔ رحمن ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری میں کوئی سیاسی اختلافات نہیں اور وہ ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ بلاول بھٹو نے ابھی تک وزیراعظم نوازشریف سے استعفا نہیں مانگا۔ حالانکہ بلاول بھٹو حال ہی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف سے استعفے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو ایک دوسرے کے قریب لے آئی ہیں ورنہ ان دونوں جماعتوں کے درمیان کبھی بھی خوشگوار اور مثالی تعلقات نہیں رہے۔