Friday, March 29, 2024

بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کی امریکا میں کاوشوں کی غیر مشروط حمایت کر دی

بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کی امریکا میں کاوشوں کی غیر مشروط حمایت کر دی
July 23, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی کاوشوں  کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔ اپنے ٹویٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملکی مفاد کے لئے پاکستان سے جڑی کاوشوں کو سپورٹ کرنا چاہئے ، جب ضرورت ہوئی ہمیشہ تعمیری تنقید کرتا رہوں گا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے ۔