Thursday, May 9, 2024

بلاول بھٹو نے معاشی ترقی کے حکومتی دعوؤں کو مسترد کردیا

بلاول بھٹو نے معاشی ترقی کے حکومتی دعوؤں کو مسترد کردیا
May 22, 2021

کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے معاشی ترقی کے حکومتی دعوؤں کو یکسر مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ، خیبرپختونخوا میں غربت کی شرح 27 فیصد تک پہنچ چکی، عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ کر ترقی کے جھوٹے دعوے کرنے والوں کو شرم آنا چاہئے، پیپلزپارٹی عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کا ہر فورم پر مقابلہ کرے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ، سندھ میں پی پی کی حکومت میں نہ صرف شرح غربت میں 7.6 فیصد کی کمی ہوئی بلکہ صوبے کی فی کس آمدنی بھی ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ ایک جانب ملک میں غربت کی شرح میں اضافہ اور دوسری جانب بزرگ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاری کی جارہی ہے جسے مسترد کرتے ہیں۔