Saturday, April 20, 2024

بلاول بھٹو نے فریال تالپور کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دے دیا

بلاول بھٹو نے فریال تالپور کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دے دیا
June 14, 2019
 اسلام اباد (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فریال تالپور کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دے دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کا کہنا تھا نیب  سیاسی انتقام اور پولیٹیکل انجینئرنگ کے لئے بنایا گیا۔ حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔ حکومت اپوزیشن کے خلاف ہتھکنڈےاستعمال کررہی ہے۔ بلاول بھٹو بولے وزیراعظم ہاؤس سےچیئرمین نیب کیخلاف سازش کی گئی۔ چیئرمین نیب کیخلاف سازش کی کوئی تحقیقات نہیں ہوئیں۔ مشرف نے عدلیہ پرحملہ کیا تھا،آج کٹھ پتلی عمران خان بھی یہی کر رہےہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا عمران خان انصاف کی بات کرتےتھے، 2 نہیں ایک پاکستان کی بات کرتے تھے۔ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت بنی یہ ایک نہیں 2 پاکستان ہیں۔ بلاول بھٹو بولے کٹھ پتلی اسپیکر کٹھ پتلی حکومت کی بات مانتا رہتا ہے۔ یہ بجٹ کہیں اور لکھا گیا، یہاں پیش کیا گیا۔ کٹھ پتلی حکومت ججوں کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہا حکومت غریبوں کا معاشی قتل کر رہی ہے، اب خاموش نہیں رہیں گے۔ یہ جانتے ہیں حکومت گرنے والی ہے اس لیے اپوزیشن کے پیچھے پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا نیا پاکستان اور آمروں کے پاکستان میں کیا فرق ہے۔ بلاول بھٹو ، آصف زرداری اور فریال تالپور کو سیاسی انتقام کیلئے گرفتار کیا گیا۔