Friday, March 29, 2024

بلاول بھٹو نے عیادت نہیں، سیاسی ملاقات کی ، نعیم الحق

بلاول بھٹو نے عیادت نہیں، سیاسی ملاقات کی ، نعیم الحق
March 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ بلاول نے نوازشریف کی عیادت نہیں کی، ملاقات سیاسی تھی۔ اسلام آباد میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے قرضوں سے کاروبار میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کے بعد نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ن لیگ نواز شریف کی بیماری کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔ بلاول بھٹو نواز شریف کی عیادت کیلئے نہیں گئے  ملاقات سیاسی تھی۔ نعیم الحق نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جارحانہ انداز میں ہمارے اوپر حملے کیئے تھے جسکا اسد عمر نے جواب دیا تھا۔ ہم چاہتے ہیں کہ قومی اسمبلی سرکس نہ بنے۔ عمران خان نے ذاتیات کی سیاست ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بتایا مسلم لیگ ق سے کوئی اختلافات نہیں چوہدری شجاعت سے بہت اچھی ملاقات ہوئی۔ جب کابینہ میں توسیع ہو گی تو ساری چیزوں کو دیکھا جائے گا۔