Thursday, April 25, 2024

بلاول بھٹو نے شاہد خاقان عباسی کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

بلاول بھٹو نے شاہد خاقان عباسی کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا
July 18, 2019
 لاہور (92 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کردیا ۔ بلاول بھٹو نے کہا موجودہ حکومت منتخب نمائندوں کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ سیلیکٹڈ حکومت اپنی ناکامیاں سیاسی مخالفین کی گرفتاری سے چھپا رہی ہے لیکن معیشت پر سلیکٹیڈ حکومت کے حملوں کے خلاف احتجاج نہیں رکے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بولے حکومت کا سلیکٹیڈ احتساب قابل قبول نہیں، حکومت متحدہ اپوزیشن کے خلاف غیر ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ سابق وزیراعظم کی گرفتاری عوام کے منتخب نمائندوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا تسلسل ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کے خلاف غیرقانونی و غیرآئینی ہتھکنڈوں کے ذریعے امتیازی احتساب ناقابلِ قبول ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فی الفور رہا کیا جائے۔