Wednesday, May 8, 2024

بلاول بھٹو نے حکومت کوگھر بھیجنے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

بلاول بھٹو نے حکومت کوگھر بھیجنے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی
September 16, 2019
لاڑکانہ ( 92 نیوز ) بلاول بھٹونے حکومت کو گھربھیجنےکیلئے31دسمبر کی ڈیڈلائن دے دی ، کہا کہ  سلیکٹڈ اور اتحادیوں کوگھر نہ بھیجا گیا تو مارچ ہوگا۔ لاڑکانہ میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ وفاق بچانے کیلئے غیرجمہوری قوتوں کا مقابلہ کرنا پڑےگا،ضیاءالحق اور مشرف کا ظلم برداشت کیا، کٹھ پتلی کا ظلم برداشت کرنے کوتیار ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  جس کو مرضی گرفتار کرلو مؤقف پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،ناکام پالیسیوں سے صوبے دیوالیہ ہورہے ہیں، وفاق نے کراچی کو سال میں کوئی پیسہ نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق صوبوں کے حقوق پرڈاکا ڈال رہا ہے،  وفاق نے کراچی کو سال میں کوئی پیسہ نہیں دیا،حکومت اور اس کے اتحادیوں  کو سال کے آخر کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں۔ گڑھی خدا بخش بھٹو میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ انتخابات سے کہتا آرہا ہوں کہ ہمیں غیرجمہوری قوتوں سے مقابلہ کرنا پڑے گا، وفاق کو بچانا پڑے گا، کٹھ پتلی حکمرانوں کو ہٹانے کیلئے آپکی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  سندھ حکومت مضبوط ہے ، اس کو کوئی بھی نہیں گرا سکتا، انکی ہر کوشش کو ناکام کیا جائے گا، پہلے بھی زرداری نے 10سال سے زائد وقت جیل میں گزارا ،مگر اس کٹھ پتلی وزیر اعظم کے آگے سر نہیں جھکائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے بھٹو یا بے نظیر کا قافلہ چھوڑنا ہے تو جاؤ، غیر جمہوری، سندھ حکومت کے دشمن اور گڑھی خدابخش بھٹو کے دشمنوں کا ساتھ دینا چاہتے ہو تو آپ نے سندھ کے عوام کو جواب دینا اور الیکشن جیتنا پڑے گا، ہمارے تین وزیر اعلیٰ ہیں وہ مراد علی شاہ ہیں ۔ کنونشن سے پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو ، پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو نے بھی خطاب کیا۔