Thursday, May 9, 2024

بلاول بھٹو نے حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

بلاول بھٹو نے حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا
October 19, 2019
کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کو گھر جانا ہو گا۔ حکمرانوں نے عوام سے جھوٹے ے وعدے کئے، پیپلز پارٹی کراچی اور ملک بھر کے عوام کے مسائل حل کرے گی۔ بلاول بھٹوزرداری نے کراچی میں شہداء کارساز کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ اندھے کو بھی نظر آ رہا ہے کہ کشمیر کا سودا اور سی پیک پر کام بند کر دیا گیا ہے، وقت آ گیا ہے کہ عوام کی طاقت سے نااہل حکمرانوں کو گھر بھیج دیا جائے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی، حکمرانوں نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے، کراچی کے شہریوں کے مسائل ہم حل کریں گے۔