Sunday, May 19, 2024

بلاول بھٹو نے جمہوریت پسند قوتوں کو میثاق جمہوریت کی پیشکش کر دی

بلاول بھٹو نے جمہوریت پسند قوتوں کو میثاق جمہوریت کی پیشکش کر دی
July 17, 2018
اسلام آباد  ( 92 نیوز ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت پسند قوتوں کو میثاق جمہوریت کی پیش کش کردی  ، بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان گالم گلوچ  اور نفرت کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے شریف برادران کو تنقید کا نشانہ بنایا  تاہم اُنہوں نے نواز شریف کو جیل میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی حمایت کی ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،ہم نے دہشت گردی کی وجہ سے انتخابی جلسے منسوخ کئے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ کارکنوں کا جذبہ دیکھ کر بہت خوش ہوں  ، 25 جولائی کو کارکنوں کے جذبے کا نتیجہ سامنے آ ئے گا ۔شہید بی بی کے وعدوں کو پورا کریں گے۔