Wednesday, April 24, 2024

بلاول بھٹو نے تنخواہ دار طبقے پر 150 ارب روپے کا انکم ٹیکس لگانے کے مطالبے کو مسترد کر دیا

بلاول بھٹو نے تنخواہ دار طبقے پر 150 ارب روپے کا انکم ٹیکس لگانے کے مطالبے کو مسترد کر دیا
June 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بلاول بھٹو نے تنخواہ دار طبقے پر 150 ارب روپے کا انکم ٹیکس لگانے کے آئی ایم ایف کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔

چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا  کہ وفاقی بجٹ میں ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ کرپٹ حکومت نے سب سے زیادہ ٹیکس لگائے ہیں اور عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی۔ حکومت نے پنشن اور پروویڈنٹ فنڈز پر بھی 10 فیصد ٹیکس لگانے کی تیار کر لی۔ حکومت اخباری صنعت سے وابستہ افراد کے سفری الاﺅنسز پر ٹیکس لگا رہی ہے۔ ہوٹل ملازمین کو اب دوران ملازمت ٹیکس فری کھانا نہیں ملے گا۔

انھوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے ملازمین اپنے بچوں کو رعایتی اور مفت تعلیم نہیں دلاسکیں گے۔ ٹیکس استثنیٰ ختم ہونے کے بعد ہسپتال ملازمین کا مفت یا رعایتی علاج نہیں ہو گا۔ تنخواہ دار طبقے کے میڈیکل الاﺅنسز کے خاتمے کی کوششیں عوام دشمنی کی انتہا ہے۔ ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر عمران خان نے ماضی کے ظالم بادشاہوں کی سلطنت قائم کر لی ہے۔ عوام کا خون نچوڑ کر اشرفیہ کی عیش پرستی کا سامان پیدا کیا جارہا ہے۔