Saturday, April 20, 2024

بلاول بھٹو نے بسمہ کی موت سے سبق نہیں سیکھا ، بے نظیر کی برسی میں بھرپور پروٹوکول کیساتھ شرکت

بلاول بھٹو نے بسمہ کی موت سے سبق نہیں سیکھا ، بے نظیر کی برسی میں بھرپور پروٹوکول کیساتھ شرکت
December 28, 2015
نوڈیرو(92نیوز)پاکستان میں کوئی چھوٹا لیڈر ہو یا بڑا اُس کی خواہش ہوتی ہے کہ اُسے شاہانہ  پروٹوکول ملے ،کراچی میں ننھی پری بسمہ کی موت کا سبب بننے والے پروٹوکول کا سلسلہ اب بھی جاری ہے بلاول بھٹو  جب  بے نظیر  کی برسی میں شرکت کے لئے لاڑکانہ سے نوڈیرو پہنچے تو ان کے قا فلے میں شامل گاڑیوں کی تعداد نے ثابت کردیا کہ بلاول نے واقعہ سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ تفصیلات کےمطابق بلاول بھٹو زرداری  پیپلزپارٹی کے چیئرمین ہیں شاہی پروٹوکول ملنا تو جیسے اُن کا حق ہے ،کراچی میں پروٹوکول کی وجہ سے  بسمہ بغیر علاج کے دم توڑ گئی تو ہر طرف سے تنقید بھی کئی گئی  بلاول بھٹو کو لیاری جا کر بسمہ کے باپ سے معذرت بھی کرنا پڑی تاہم اس سے بھی کوئی سبق نہ سیکھا۔ پھر وہی شاہی انداز اور وہی گاڑیوں کی لمبی لائن  جب پیپلزپارٹی کے کارکن نوڈیرو میں بلاول بھٹو کے منتظر تھے تو وہ لمبے چوڑے پروٹوکول کے ساتھ لاڑکانہ سے روانہ ہوئے اور جلسہ گاہ تک پہنچے نہ جانے یہ رہنما کب سبق سیکھیں گے۔