Tuesday, April 23, 2024

بلاول بھٹو نے اپنی زندگی کا پہلا ووٹ لاڑکانہ میں کاسٹ کر دیا

بلاول بھٹو نے اپنی زندگی کا پہلا ووٹ لاڑکانہ میں کاسٹ کر دیا
October 31, 2015
لاڑکانہ (92نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنا پہلا ووٹ نوڈیرو پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنی زندگی کا پہلا ووٹ نوڈیرو کے پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کیا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی آمد کے موقع پر پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود تمام افراد کو باہر نکال دیا گیا۔ انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے دوران وارڈ نمبر چار میں ووٹ کاسٹ کیا۔سیاہ رنگ کی گاڑی میں سوار بلاول بھٹو زرداری کارکنان کی بڑی تعداد کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے آئے اور میڈیا کے کیمروں کے سامنے انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر عملہ ہاتھ جوڑ کر انہیں سلام کرتا رہا۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے موقع پر بلاول کافی خوشگوار موڈ میں تھے۔ کارکنوں کی بڑی تعداد نے بلاول کو گھیرے رکھا اور سیلفیاں بنوائیں۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری خصوصی طور پر گزشتہ روز دبئی سے لاڑکانہ پہنچے تھے۔