Sunday, May 19, 2024

بلاول بھٹو نے انگریزی میں تقریر کر کے کوئی گناہ نہیں کیا ، عبدالقادر پٹیل

بلاول بھٹو نے انگریزی میں تقریر کر کے کوئی گناہ نہیں کیا ، عبدالقادر پٹیل
June 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے بلاول بھٹو نے انگریزی میں تقریر کر کے کوئی گناہ نہیں کیا۔

عبدالقادر پٹیل  نے  قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا دلائل ختم ہوجائیں تو سیاسی بونے ذاتیات پر اتر آتے ہیں۔ وزیر دفاع نے حسب توفیق کاغذ اچھالا جو میزائل کی طرح اپوزیشن کو لگا۔ بجٹ کے اعدادو شمار بے کار ، کتابیں ایک دوسرے کو مارنے کےلئے استعمال ہو رہی ہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا سندھ نے کوکین پر پابندی کا ایک بڑا اچھا قانون پاس کیا ہے۔ سندھ اسمبلی نے کوکین کو خطرناک ترین نشہ قرار دیکر سخت پابندی عائد کرنے کا قانون پاس کیا ہے ۔ قومی اسمبلی بھی یہ قانون پاس کرے۔