Friday, May 10, 2024

بلاول بھٹو نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس ہوا میں اڑا دیا

بلاول بھٹو نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس ہوا میں اڑا دیا
October 14, 2019
کراچی ( 92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس ہوا میں اڑا دیا  ۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سندھ کے وزرا نے انتخا بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کے نوٹسز کو ہوا میں اڑا دیا ،  مانیٹرنگ ٹیم نے جواب موصول نہ ہونے پر مزید کاروائی کا عندیہ دے دیا ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو اور سندھ کے وزرا کو شوکاز نوٹسز بھیجے گئے تھے لیکن  جیالے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کےنوٹس پر جواب جمع نہ کرایا۔ پی ایس 11 کے لیے الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیم نے 12 اکتوبر کو بلاول بھٹو ،صوبائی وزرا ناصر شاہ ،مکیش کمار ،سہیل سیال سمیت دیگر ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کیا ۔ قواعد کے تحت پیپلزپارٹی رہنماؤں کو اگلے روز جواب جمع کرانا تھا مگر کسی جیالے رہنما نے الیکشن کمیشن کو وضاحت نہیں دی۔ انتخابی قواعد کے تحت کوئی بھی وزیر، مشیر،ارکان اسمبلی ضمنی انتخاب کے حلقے میں دورہ نہیں کرسکتے جبکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ریلی کی قیادت کی جس میں وزیر مشیر اورارکان اسمبلی شریک ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے ڈسڑکٹ مانیٹرنگ افسررانا عبدالغفار کے مطابق شوکازنوٹس کا جواب نہ دینے پر مزید کارروائی کی جاسکتی ہے۔