Monday, May 13, 2024

بلاول بھٹو نے 18 اکتوبر کے پی ڈی ایم جلسے سے متعلق سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا

بلاول بھٹو نے 18 اکتوبر کے پی ڈی ایم جلسے سے متعلق سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا
October 6, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو  زرداری نے 18اکتوبرکے پی ڈی ایم کے  جلسے سے متعلق سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا، ،جلسے کے انتظامات اور سندھ کی سیاسی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

گزشتہ روز پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کے بعد احسن اقبال نے میڈیا کو فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ  اتفاق رائے سے پی ڈی ایم کے سینئر نائب صدر راجا پرویز اشرف جبکہ سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی ہونگے ،سیکرٹری اطلاعات میاں افتخار ہونگے ۔

انہوں نے ملک بھر  میں  جلوسوں کے شیڈول کا اعلان  کرتے ہوئے کہا کہ 13 دسمبر کو سب سے بڑا جلسہ لاہور میں ہوگا اس جلسہ کے بعد جعلی سیٹ اپ کی گنجائش مکمل ختم کی جائے گی اور عوام فیصلہ سنادیں گے ۔