Monday, May 13, 2024

بلاول بھٹو ننھی جیالی کی ملاقات کی خواہش پوری کرنے گھر جا پہنچے

بلاول بھٹو ننھی جیالی کی ملاقات کی خواہش پوری کرنے گھر جا پہنچے
December 7, 2019
کراچی (92 نیوز) ننھی جیالی حوران کی بلاول بھٹو سے ملاقات کی خواہش چیئرمین پیپلزپارٹی نے اس کے گھر جا کر پوری کردی۔ بلاول بھٹو نے ننھے دوستوں کو چاکلیٹس بھی کھلائیں۔ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو مظفر آباد جلسے میں مخالفین پر گرجتے برستے رہے۔ بلاول کا خطاب سننے والوں میں اسلام آباد کی ننھی جیالی حوران بھی شامل تھی جو اس امید سے جلسے میں گئی تھی کہ بلاول بھٹو سے ہاتھ ملائے گی۔ بلاول بھٹو خطاب کے بعد روانہ ہوگئے اور حوران والدین پر برہم ہوگئی۔ بچی کے احتجاج کی ویڈیو وائرل ہوئی تو خبربلاول بھٹو تک پہنچ گئی چیئرمین پیپلزپارٹی نے ننھی جیالی نہ صرف ملاقات کی بلکہ حوران کے ننھے دوستوں کو بھی بلا لیا اور ان کی فرمائش بھی پوری کیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پورا دن ننھی حوران اور دوستوں عدن علی، امل علی اور بہلول باذل کےساتھ گزارا۔