Saturday, May 11, 2024

بلاول بھٹو ، مریم نواز کی سانحہ مچھ کے متاثرین کے دھرنے میں آمد ، لواحقین سے تعزیت

بلاول بھٹو ، مریم نواز کی سانحہ مچھ کے متاثرین کے دھرنے میں آمد ، لواحقین سے تعزیت
January 7, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ (92 نیوز) سانحہ مچھ کے متاثرین سے اظہاریکجہتی کیلئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کوئٹہ دھرنے میں پہنچے جہاں انہوں نے لواحقین سے تعزیت کی ۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر رہنما  تھے ۔  بلاول بھٹو زرداری نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاست نہیں  اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوں ، پاکستان میں بجلی ، پانی اور گیس مہنگی لیکن خون سستا ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں شہید کی لاش کو بھی انصاف کے لیے احتجاج کرنا پڑتا ہے۔ سندھ، خیبر پختونخوا اور ہر گلی کوچے میں پیپلزپارٹی کے کارکن آپ کے ساتھ ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں آج آپ لوگوں کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ جب تک زندہ ہوں غریب عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم اورنگزیب بھی وفد کے ہمراہ  کوئٹہ دھرنے میں پہنچیں  اور شرکاء سے اظہار تعزیت کیا۔

مریم نواز نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ دن سے ہم یہ سب ٹی وی پر دیکھ رہی ہیں ، سمجھ نہیں آرہی ، کن الفاظ میں آپ سے تعزیت کروں ، یہ تکلیف آپ ہی بہتر سمجھ سکتے ہیں ۔

مریم نواز نے کہا کہ میں آپ لوگوں سے نواز شریف، شہباز شریف کی جانب سے تعزیت کرتی ہوں ، وزیر اعظم کوئٹہ آئیں اور متاثرین کے سر پر ہاتھ رکھیں ۔