Sunday, May 12, 2024

بلاول بھٹو صاحب، نیوٹرل کا مزہ آیا ، طلال چودھری کا طنز

بلاول بھٹو صاحب، نیوٹرل کا مزہ آیا ، طلال چودھری کا طنز
March 13, 2021

اسلام آباد(92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے طنز کرتے ہوئے بلاول بھٹو سے پوچھا کہ بلاول بھٹو صاحب ، نیوٹرل کا مزہ آیا، بلاول بھٹو نے چبھتا جواب دیتے ہوئے کہا کہ طلال صاحب یہ تنظیم سازی نہیں تھی ۔

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کیا ہارے اپوزیشن اتحاد کے رہنماوں میں طنزیہ وار چل پڑے، لیگی رہنما طلال چودھری نے ٹویٹ میں لکھا بلاول بھٹو صاحب نیوٹرل کا مزہ آیا؟، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی خوب جواب دیا ، پہلے خوب مسکرائے پھر کہا طلال صاحب یہ تنظیم سازی نہیں تھی۔

معاملہ یہیں نہ رُکا بلاول بھٹو زرداری نے ایک طنزیہ جملہ داغا، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی صرف پیپلز پارٹی نہیں بلکہ پوری پی ڈی ایم کی ہوتی۔