Sunday, September 8, 2024

بلاول بھٹو سے خورشید شاہ اور اعتزاز احسن کی ملاقات

بلاول بھٹو سے خورشید شاہ اور اعتزاز احسن کی ملاقات
July 18, 2016
  اسلام آباد(92نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو سے اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ اور اعتزاز احسن  نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری اور پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے  ٹی او آر اور اپوزیشن اجلاس کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ہے ۔ ملاقات میں بلاول بھٹونے حکومت کو کوئی بھی  رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور  کہاہے کہ  قومی دولت کا حساب لے کر رہیں گے۔