Friday, April 26, 2024

بلاول بھٹو زرداری کے گھوٹکی میں جلسے کے دوران خالی کرسیوں کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل

بلاول بھٹو زرداری کے گھوٹکی میں جلسے کے دوران خالی کرسیوں کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل
April 14, 2019

 گھوٹکی (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بارہ اپریل کو گھوٹکی میں جلسے کے دوران خالی کرسیوں کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

 عمران خان کے گھوٹکی میں جلسے کے جواب میں بلاول بھٹو نے 12 اپریل کو جلسے کا اعلان کر دیا تو ہزاروں کرسیاں لگانے کا دعویٰ بھی کیا۔

جلسہ شروع ہوا تو بلاول بھٹو مخالفین پر خوب گرجے برسے مگر تصویر کا دوسرا رُخ بھی دیکھ لیجیے۔ لیڈر کا خطاب زور و شور سے جاری ہے مگر  خالی کرسیاں اور وہ بھی بڑی تعداد میں۔

 بلاول بھٹو زرداری ، گھوٹکی ، جلسے ، خالی کرسیوں ، فوٹیج ، سوشل میڈیا وائرل

 یہ منظر بلاول بھٹو زرداری کے گھوٹکی میں جلسے کے ہیں۔ ایک  طرف خالی کرسیاں ہیں تو دوسری طرف خطاب کے دوران ہی جیالوں کا بڑی تعداد میں جلسہ گاہ سے انخلا بھی  جاری رہا۔

بلاول بھٹو کو ٹرین مارچ کے دوران بھی ایسے ہی حالات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جب ایک مقامی صحافی نے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی جس میں کچھ خواتین احتجاج کرتی نظر آرہی ہیں کہ انہیں 2 ہزار روپے کا کہہ کر ٹرین مارچ کیلئے لایا گیا۔

گھوٹکی جلسے کی خالی کرسیوں والی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما علیم عادل شیخ نے فوٹیج شیئر کرتے ہوئے لکھا سرکاری فنڈ اور سرکاری ملازموں  کے بے دریغ استعمال  کے باوجود پیپلزپارٹی کے جلسے کا ذرا حال تو دیکھیں۔