Friday, March 29, 2024

بلاول بھٹو زرداری کی مرحومہ نسیمہ بلوچ کے گھر آمد ، مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی

بلاول بھٹو زرداری کی مرحومہ نسیمہ بلوچ کے گھر آمد ، مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی
July 4, 2021

کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مرحومہ نسیمہ بلوچ کے گھر آمد ہوئی۔ اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

 بلاول بھٹو نے کہا نسیمہ ناز بلوچ کی پوری زندگی جمہوریت کے استحکام اور عوام کی خدمت کے لئے وقف تھی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے نسیمہ ناز بلوچ کی عوامی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ پسے ہوئے طبقات کی ایک طاقت ور صدا کے طور پر نسیمہ ناز بلوچ نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ نسیمہ ناز بلوچ کو خواتین کی ایک مؤثر نمائندے کے طور پر بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔