Saturday, April 27, 2024

بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی کی دعوت قبول کر لی

بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی کی دعوت قبول کر لی
November 25, 2019
کراچی (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی  آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ۔ بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ  پارٹی چیئرمین نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں خود شریک ہونے کا فیصلہ کیا ہے ،  پیپلزپارٹی کا وقد بلاول کی قیادت میں شرکت کرے گا۔ مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق  پارٹی کے وفد میں سینئر قائدین شامل ہوں گے ،  بلاول بھٹو اپوزیشن کی تحریک سے متعلق اپنی پارٹی کی پالیسی  اور تجاویز  اے پی سی میں رکھیں گے ۔