Wednesday, May 1, 2024

بلاول بھٹو زرداری نے عید نوڈیرو ہاؤس میں منائی

بلاول بھٹو زرداری نے عید نوڈیرو ہاؤس میں منائی
May 24, 2020
 لاڑکانہ (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید نوڈیرو ہاؤس میں منائی۔ والدہ بینظیر ، نانا شہید ذوالفقار بھٹو، نصرت بھٹو، میر مرتضیٰ اور شاہنواز بھٹو کے مزارات پر حاضری دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی فاصلے کے اصول و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری دی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے عید کے موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ انہوں نے عید کے موقع پر مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے مزار پر بھی حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عید کے موقع پر شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر بھی حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید میر شاہنواز بھٹو اور شہید میر مرتضی بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہدائے جمہوریت کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا عید کے موقع پر قوم کے لئے قربانی دینے والوں کی جدوجہد کو ضرور یاد رکھیں۔ آج ہم طیارہ حادثے کے المناک واقعے کی یادوں کے ساتھ عید منا رہے ہیں۔ اس عید کو اپنے شہداء کے نام کریں۔ اس عید کو ان ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے نام کریں جو کرونا وائرس کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔ زندگی سے بڑھ کر کوئی قیمتی اثاثہ نہیں، سماجی فاصلہ رکھ کر زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔