Wednesday, April 24, 2024

بلاول بھٹو زرداری نے خرم ذکی کے قتل کا نوٹس لے لیا، قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت

بلاول بھٹو زرداری نے خرم ذکی کے قتل کا نوٹس لے لیا، قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت
May 8, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سول سوسائٹی کے سرگرم کارکن خرم ذکی کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے حکومت سندھ کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خرم ذکی بہادر انسان تھے جو ظلم کے خلاف مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہے۔ خرم ذکی نے ہمیشہ ناانصافیوں کے خلاف اور حقوق کے لیے آواز بلند کی۔ دکھ کی اس گھڑی میں خرم ذکی کے سوگوار اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔