Tuesday, April 23, 2024

بلاول بھٹو زرداری سے وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کی ملاقات

بلاول بھٹو زرداری سے وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کی ملاقات
June 29, 2015
کراچی(92نیوز)بلاول بھٹو زرداری سے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ملاقات کی ۔ بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں  وزیر داخلہ نے بلاول بھٹو زرداری کو  امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے بیرون ملک جانے والے وزراء پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی میں جاری بحران کے دوران بیرون ملک جانا مناسب نہیں تھا۔ انہوں نےبیرون ملک موجود وزراء مخدوم جمیل ، سکندر میندھرو اور میر ہزار خان بجارانی کو فوری واپسی کی ہدایت کی ہے۔